ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی تحریک انصاف سے کل جیل میں کونسے وکلاء رہنما ملیں گے؟،فہرست آگئی

بانی تحریک انصاف سے کل جیل میں کونسے وکلاء رہنما ملیں گے؟،فہرست آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) بانی پی ٹی آئی سے کل اڈیالہ جیل راولپنڈی میں وکلا اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے،پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی۔،

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنیوالے وکلاء کی لسٹ  میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، اور بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے نام شامل ہیں ، جبکہ دیگروکلاء میں خالد یوسف چودھری، نعیم پنجوتھہ، راجہ ہارون اور تابش فاروق کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔وکلاء رہنما کل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

کل بانی تحریک انصاف  اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی فیملی بھی ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل آئے گی۔