ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد تجاوزات آپریشن، 36 دکانیں سیل؛10 ٹرک سامان ضبط

انسداد تجاوزات آپریشن، 36 دکانیں سیل؛10 ٹرک سامان ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انسداد تجاوزات آپریشن میں  36 دکانیں سیل جبکہ 10ٹرک تجاوزات سامان ضبط کیا گیا اور 9 پھل فروش رکشےبھی  ضبط کیے گئے 
ڈی سی لاہور کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنرز کی مسلسل انسداد تجاوزات کارروائیاں جاری ہیں ، بادامی باغ، شاہدرہ، چمن کالونی، جوہر ٹاؤن، ملتان روڈ، رائیونڈ روڈ پر انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا ،مانگا منڈی، سندر روڈ، رائیونڈ مین بازار، عبداللہ گل انٹرچینج، والٹن روڈ، علامہ اقبال روڈ پر کارروائیاں کی گئیں ، ٹاؤن شپ مارکیٹ، حاجی کیمپ، جی ٹی روڈ، ہربنس پورہ، رضوان گارڈن میں انسداد تجاوزات آپریشنز ہوئے 
تجاوزات کیخلاف مہم نے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا، سڑکیں وسیع، ٹریفک روانی بہتر ہوئی ، ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں انسداد تجاوزات کارروائیوں میں بہتری لائی جائے،