سٹی 42: ڈی جی فوڈاتھارٹی نے دودھ،گوشت،بیکری اشیاکامعیارچیک کرنےکیلئےآپریشن کیا
5ہزار400لٹردودھ، 3800 کلومضرصحت گوشت،2من سےزائدممنوعہ اشیاوبیکری تلف کردیں 5معروف فوڈپروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی گئی،ناقص انتظامات پر 2 بند، 10لاکھ 45ہزار کے جرمانےعائد کیے گئے ، ناکہ بندیوں کے دوران 515 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ، 41ڈیری شاپس سے 4لاکھ 74ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی ،
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں 92ہزار کلو سے زائد مرغیوں کی چیکنگ کی گئی، ملتان روڈ، رنگ روڈ، بابوصابو، شاہدرہ اور گجومتہ میں دودھ چیک کیا گیا، تلف کردہ گوشت اور دودھ لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا،صفائی کے ناقص انتظامات اور ملازمین کے میڈیکل موجود نہ ہونے پر یونٹس بند کردیے گئے ۔ممنوعہ رنگوں اور کیمیکلز کی ملاوٹ سے مختلف سویٹس تیار کی جارہی تھی، بدبودار ماحول و گندے پروسیسنگ ایریا میں جوس تیار کرنے پر یونٹ بند کیا گیا، یونٹ میں حشرات کی بھرمار، بدبودار ماحول، انتہائی لازم ریکارڈ موجود نہ تھا،
Stay tuned with 24 News HD Android App