ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا میں جنونی نے کار میلہ دیکھتے تارکین وطن پر چڑھا دی، کئی جاں بحق

Canada Car Ramming incident, Canadian General Elections, City42
کیپشن: کینیڈا میں تارکین وطن سے بھرے مغربی شہر وینکوور میں عام انتخابات سے ایک دن پہلے ایک جنونی نے اپنی کار میلہ دیکھتے غیر ملکی تارکین وطن پر چڑھا دی۔ لاپو لاپو ڈے فیسٹیول میں ایک گاڑی کے ہجوم میں گھس جانے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر تفتیش کر رہی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا کے دارالحکومت وینکوور میں فلپائنی اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک جنونی نے اپنی کار میلے میں آئے ہوئے غیر ملکی تارکین وطن پر چھرھا دی۔ کار  ہجوم پر چڑھ جانے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کی شناخت ابھی عام نہیں کی گئی ہے۔
کار ریمنگ کا یہ جونی واقعہ وینکوور شہر میں مشرقی 41 ویں ایونیو اور فریزر اسٹریٹ کے قریب شام 8 بجے (Pakistan 8 am/ 03:00 GMT) کے فوراً بعد پیش آیا، کینیڈا کے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے ایک دن پہلے اس جگہ پر لاپو لاپو ڈے کے نام سے مشہور تہوار کے لیے لوگ جمع تھے۔ کار کے نیچے آ کر کچلے گئے لوگ فلپائنی تارکین وطن ہیں۔
کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر کہا: "آج شام کے اوائل میں وینکوور میں لاپو لاپو فیسٹیول میں ہونے والے خوفناک واقعات کے بارے میں سن کر میں بہت افسردہ ہوں۔" برٹش کولمبیا کے پریمیئر ڈیوڈ ایبی نے کہا کہ وہ X پر ایک پوسٹ میں اس خبر سے "حیرت زدہ اور دل شکستہ" ہیں۔