ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشتگرد پاک، چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کرسکتے، بلاول بھٹو

Bilawal bhutto,Hina Rabbani khar,chinese ambassy
کیپشن: Bilawal bhutto zardari.file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر چینی سفارتخانے پہنچے ، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔

چینی سفارت خانہ آمد کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جانی نقصان پر چینی حکام سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کا رشتہ نسل در نسل وفاؤں کا ایک سلسلہ ہے، دہشت گردوں نے پاک چین دوستی کی اساس پر ضرب لگانے کی ایک ناکام کوشش کی، دہشت گردوں کے مذموم ارادے، پاک چین دوستی کو سبوتاژنہیں کرسکتے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور حنا ربانی کھر نے چینی سفارت خانے میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔