ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ

 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ
کیپشن: Rape case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:نوشہرہ ورکاں میں تھانہ تتلے عالی کے علاقہ بیگ پور میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم عدنان 14 سالہ نجمہ کو اپنے گھر لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کا شور سن کر اہل محلہ کے آنے پر ملزم عدنان نجمہ کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا،  بچی کو میڈیکل کے لیے نوشہرہ ورکاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:13 سالہ لڑکی سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی

 تتلےعالی پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،  ملزم عدنان نے اقبال جرم بھی کرلیا ، بیگ پور پولیس چوکی انچارج عمران احمد چوہان نے ملزم کو گرفتار کر کےحوالات  میں بند کردیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer