(ویب ڈیسک)کئی روز سے بھارت میں 3 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکل سے مشکل تر ہوتی جارہی ہے۔اب ان مشکلات میں بھارتی اداکار بھی سامنے آئے ہیں ۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور انکی فاﺅنڈیشن نے بھارت میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بھی سلمان خان اور انکی فاﺅنڈیشن نے ایک بار پھر کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں امدادی سامان تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔ سلمان خان امدادی سامان کی تقسیم سے قبل خود اس کو چیک کرنے پہنچے اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھایا۔
صرف یہی نہیں بلکہ کورونا کے آغاز سے لے کر اب تک کئی بار سلمان خان لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کر نے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی اور صحت کے نظام پر دباﺅ بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں کے دوران ہسپتالوں میں بستر اور آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے سیکڑوں افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔
کیپشن: slaman khan
Stay tuned with 24 News HD Android App