کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے سگریٹس کی سمگلنگ ناکام بنادی

کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے سگریٹس کی سمگلنگ ناکام بنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے سگریٹس کی سمگلنگ ناکام بنادی,کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے کوئٹہ سے لاہور آنے والے کنٹینر کو تحویل میں لے کر اڑھائی کروڑ روپے مالیت کے سگریٹس برآمد کرلئے
 کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے کوئٹہ سے لاہور آنے والے کنٹینر کو تحویل میں لے کر سگریٹس کی بھاری کھیپ برآمد کرلی,کلکٹر کسٹمز باسط مقصود عباسی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی.کسٹمز حکام کے مطابق کنٹینر سے برآمد ہونے والے سگریٹس کے 543کارٹن کی مالیت اڑھائی کروڑ روپے سے زائد ہے.

کسٹمز حکام نے سگریٹس ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے, اسسٹنٹ کلکٹر علی توقیر, سپرنٹنڈنٹ فیض الرحمن,انسپکٹر اشفاق ہمدانی کسٹمز  کی چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے.

دوسری جانب کورونا صورتحال کےپیش نظر شہرمیں جزوی لاک ڈاون کا 35واں روز اور  پولیس کا 35 مقامات پرناکہ بندی کرکےچیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،ڈی آئی جی آپریشنز کےمطابق ناکوں پرروکےگئے شہریوں کی تعداد 01لاکھ  97ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ دفعہ 144 و دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر 2ہزار105 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا اور7ہزار106 گاڑیوں،موٹر سائیکلزکوبند کیا گیا جبکہ 4ہزار368 شہریوں سےدوبارہ غیر ضروری نقل و حرکت نہ کرنےکے شورٹی بانڈز لیےگئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس متاثرین میں اضافہ کے پیش نظر شہری سنجیدہ رویہ اختیار کریں اورگھروں تک محدود رہیں۔

صوبے بھر میں دفعہ144کی خلاف ورزی پراب تک پولیس نے مجموعی طور پر21488ایف آئی آرز درج کی گئیں, 1110 ناکوں پر190344 گاڑیوں،457342 موٹر سائیکلوں اور941470 شہریوں کو چیک کیا گیا۔599104 شہریوں کو وارننگ، 40110 سے سیکیورٹی بانڈز اور 19605 شہریوں کو  قانون شکنی پر گرفتار کیا گیا۔ 23393 شہری ضمانت پر رہا جبکہ 3533 دوکانوں اور 231 ریستورانوں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer