ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس کیلئےشہری محکمہ ایکسائزدفاترکے چکرلگانے پرمجبور

گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس کیلئےشہری محکمہ ایکسائزدفاترکے چکرلگانے پرمجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: محکمہ ایکسائز نے شہریوں کو خوار کر دیا، لاہور سمیت پنجاب بھر میں اسٹیکرز کی عدم دستیابی، تین لاکھ کے قریب گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی جسٹریشن بکس جاری نہیں ہوسکیں۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں شہری رجسٹریشن بکس کے حصول کیلئے رُل گئے ہیں، لیکن ایکسائزحکام روزانہ انکو اگلے دن آنے کا کہہ کر ٹال دیتے ہیں، ایکسائز ذرائع کے مطابق پنجاب بھرمیں 3لاکھ سے زائد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس رُک گئیں، اگر بات کی جائے لاہور میں موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن بکس کی تو پچاس ہزار کے قریب رکی ہوئی ہیں، ایک رجسٹریشن بک پر دو اسٹیکر لگائے جاتے ہیں جسکے بعد مالک کو جاری ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں ڈیڑھ لاکھ اور پنجاب بھر میں 6 لاکھ سٹیکرز کی کمی کا سامنا ہے۔ رجسٹریشن بکس نہ ملنے کی وجہ سے شہری روزانہ چکر لگاتے لیکن خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں۔ ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ سمارٹ کارڈ کے اجراکی وجہ سے کم آرڈردیا گیا لیکن سمارٹ کارڈ کے آغاز میں تاخیرکی وجہ سے بکس جاری کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔