وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر 2سو سے زاہد اساتذہ کے جھوٹے ٹرانسفرز احکامات

وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر 2سو سے زاہد اساتذہ کے جھوٹے ٹرانسفرز احکامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم:ڈی پی آئی ایلیمنٹری ملک ریاض گورائیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر دو سو سے زاہد جھوٹے ٹرانسفرز آرڈر جاری کر دیے، سیکرٹری سکول ایجوکشن ڈاکٹر اللہ بخش نے ٹرانسفرز رکوا کر ملک ریاض کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملک ریاض گورائیہ نے دو سو سے زائد ٹیچرز کو ان کی من پسند جگہوں پر ٹرانسفر آرڈر جاری کیے ہیں جس میں سیکرٹری ایجوکیشن کی بنائی ہوئی ٹائم لائن کو فالو نہیں کیا گیا،2013ء سیکشن پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 سو سے زائد ٹرانسفر کیے گئے، غلط ٹرانسفر کرنے پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن اللہ بخش کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے اورانہوں نے ملک ریاض گورائیہ کو انکوائری کے لیے طلب لر لیا ہے۔

 دوسری جانب سیکرٹری سکول ایجوکیشن اللہ بخش کے احکامات پر ملک ریاض گورائیہ کی جانب سے جاری کردہ تمام ٹرانسفر روک دیئے گئے ہیں۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی جانب سے احکامات دیے گئے ہیں کہ تمام ٹرانسفر 2013 کی پالیسی کے مطابق ہونگے، غلط پالیسی کے مطابق ٹرانسفر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔