عابد چودھری:اسلام پورہ کے علاقے میں گلی میں کھڑے بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے اوباش کوگرفتار کرلیا گیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق اسلام پورہ پولیس نے فحش حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔
ایس پی سٹی بلال احمد نےبروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور ٹیم کو شاباش دی۔
ان کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App