عمران یونس:وزیراعلیٰ پنجاب نےہونہارسکالرشپ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی۔
حالیہ سیلاب کےپیش نظر سکالرشپ کی آخری تاریخ26 اکتوبر2025مقرر کی گئی ہے۔
پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق اس اسکالرشپ کا مقصد طلبہ کے والدین کا مالی بوجھ کم کرنا،تعلیم جاری رکھنااور قدرتی آفات کے باوجود تعلیمی سلسلے کو متاثر ہونے سے بچانا ہے۔
کمیشن نے طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ میرٹ بیسڈ "ہونہار اسکالرشپ" کے لیے جلد از جلد درخواست درخواست دینےکی تاکید کی۔
پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا تھا کہ طلبہ میرٹ بیسڈ "ہونہار اسکالرشپ" کے سنہری موقع کو ضائع نہ کریں۔