عابد چودھری: وزیر اعلیٰ مریم نوازکاسڑکوں پرمحفوظ سفریقینی بنانےکیلئےٹریفک حادثات سےبچاؤ کا ویژن, مناواں ٹریفک پولیس لائنز میں پہلا ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ سکول قائم کیا جا رہا ہے.
آئی جی پنجاب کا زیر تعمیر ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کا دورہ ، سینئر افسران سےمیٹنگ, میٹنگ میں سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید ،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر, ڈی آئی جی ایس پی یو غازی صلاح الدین اور سی ای اوسیف سٹیز ایس ایس پی عمارہ اطہرشریک ہوئیں۔
بس، ٹرک ، ہیوی وہیکلز ڈرائیورز کو جدید سیمولیٹرز اور ٹیکنالوجی سے ڈرائیونگ سکھائی جائے گی، مسافر بسوں، ہیوی وہیکلز، گڈز ٹرانسپورٹ ڈرائیورز کی سرٹیفائیڈ ٹریننگ سے حادثات میں کمی ہوگی۔
ڈرائیورز کو لیکچرز کلاسز، ڈرائیونگ کی عملی تربیت بارےسرٹیفکیٹ جاری کیےجائیں گے، قوانین سے آگاہی کے بعد ٹیسٹ کے ذریعے سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔
آئی جی عثمان انورنے مناواں ٹریفک لائنزمیں مختلف شعبوں کادورہ کیا، ڈاکٹر عثمان انورنےمناواں ٹریفک لائنزمیں ایم ٹی سیکشن تکامل سنٹر اور ڈائیونگ سکول کا جائزہ لیا۔