وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مال روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا سلسلہ جاری

 وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مال روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کا سلسلہ جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مال روڈ کو ماڈل روڈ بنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

 بابر صاحب دین نے بتایا کہ 90 سینٹری ورکرز، 10 سپروائزرز تینوں شفٹوں میں صفائی انتظامات پر مامور ہے ۔ سی ای او بابر صاحب دین نے مال روڈ پر دن کے اوقات میں بھی مکینیکل سویپنگ واشنگ کی ہدایات جاری کر دیں۔  ہفتے بھر میں رات کی شفٹ میں پورے مال روڈ کی 3 بار واشنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔مال روڈ کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے میگا صفائی آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔تمام مارکیٹس کی یونین سے میٹنگز کر کے ویسٹ کولیکشن کا شیڈول طے کیا جا رہا ہے۔ 

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا دوکاندار حضرات طے کردہ ٹائم پر کوڑا ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کے حوالے کرنے کے پابند ہونگے۔ لٹرنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے انفورسمنٹ ٹیموں کو بھی مال روڈ پر ایکٹیو کر دیا گیا ہے۔عوام کی سہولت کیلئے مال روڈ پر مزید ڈسٹ بنز انسٹال کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے.عوامی آگاہی کیلئے کمیونٹی موبلائزیشن ٹیمیں مال روڈ پر متحرک ہیں۔عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں سے تعاون کریں۔ کوڑا صرف نصب کردہ کوڑے دان میں ہی پھینکیں۔