ملک اشرف : توشہ خانہ تحائف کوالیکشن کمیشن کاغذات میں ظاہر نہ کرنیوالے سیاستدانوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ نےالیکشن کمیشن کےوکیل کوتحریری جواب کیلئے2اکتوبرتک مہلت دیدی۔جسٹس راحیل کامران شیخ نےدرخواست پرسماعت کی گئی ۔ الیکشن کمیشن کےوکیل نےجواب جمع کروانے کیلئے مہلت کی استدعا کی۔ جس پر عدالت نے کہا کہ آپ نے عدالتوں کا مذاق بنایا ہوا ہے ،ایک مہینے سے جواب نہیں دیا،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2اکتوبر تک ملتوی کردی ۔