فنڈز کی کمی،محکمہ ہائر ایجوکیشن کا اہم منصوبہ التوا کا شکار

تعلیمی بورڈز،بجلی بل،سولر سسٹم،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)فنڈز کی کمی،محکمہ ہائر ایجوکیشن کا تعلیمی بورڈز کو سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ التوا میں،لاہور بورڈ کو 96 لاکھ بجلی کا بل ادا کرنے میں بھی مشکل درپیش ہے۔
 محکمہ ہائر ایجوکیشن کا تعلیمی بورڈز کو سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ التوا کا شکار ہے۔ایک سال قبل تعلیمی بورڈز کو سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔مہنگی بجلی استعمال کرنے سے تعلیمی بورڈز کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

صرف لاہور بورڈ کو گذشتہ ماہ بجلی کے بل کی مد میں 96 لاکھ کا بل آیا ۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بھی اپنے فیصلہ پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق تعلیمی بورڈز کے پاس فنڈز کی کمی ہے۔بورڈز کو دوبارہ فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایات کریں گے۔