ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد کرلی، درآمدی چینی کی 28 ہزار 760 میٹرک ٹن کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق درآمدی چینی سرکاری ایکس مل ریٹ سے 25.15 روپے فی کلو مہنگی پڑی، ٹی سی پی کو درآمدی چینی پورٹ پر 109روپے 90 پیسے فی کلو میں پڑی۔ اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریبا 123 روپے کلو میں پڑے گی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کو سرکاری ریٹیل قیمت سے چینی تقریبا 33.25 روپے کلو مہنگی پڑے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمدی چینی 85 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی، قیمت خرید اور فروخت کا فرق سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔
گزشتہ ایک لاکھ ٹن چینی کی لینڈڈ کاسٹ 89.26 روپے فی کلو میں پڑی تھی، حکومت نے چینی کا ایکس مل ریٹ 84.75 روپے فی کلو مقرر کیا ہے جبکہ چینی کی ریٹیل قیمت 89.75 روپے فی کلو مقرر کی ہے۔