ایف بی آر کا آئرس سسٹم جواب دے گیا

FBR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) ایف بی آر کے آئرس سسٹم کی سست روی ٹیکس گزاروں اور ٹیکس کنسلٹنٹس کے گلے پڑگئی، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں چار دن باقی رہ گئے اُدھر ایف بی آر کا آئرس سسٹم جواب دے گیا۔

ایف بی آر کے آئرس سسٹم کی سست روی کے سبب ٹیکس گزاروں اور کنسلٹنٹس کو شدید دشواری کا سامنا ہے، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں چار دن باقی رہ گئے ہیں، جبکہ ایف بی آر کا آئرس سسٹم غیر فعال ہوگیا، ایف بی   آر نے تاجر برادری کی طرف سے پُرزور مطالبے کے باوجود کسی صورت بھی 30 ستمبر کے بعد توسیع نہ دینے کا عندیہ دے رکھا ہے، ٹیکس گزار پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

  ایف بی آر تاحال اپنے سسٹم کی استعداد کار میں اضافہ نہیں کر سکا ہے، ٹیکس گزاروں اور ٹیکس کنسلٹنٹس کو چالان کی تیاری میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ آئرس سسٹم کی سست روی کے سبب لاکھوں ٹیکس گزار گوشوارے جمع نہیں کروا سکیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer