ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیم حاصل کرنا جرم، گھر والوں نے بچی کے بال کاٹ دیئے

Girl hair cut
کیپشن: Girl
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دور جدید میں تعلیم کا حصول ہر مرد عورت کا حق ہے،تعلیم انسان کی شخصیت کو نکھارتی ہے اور زندگی کے سفر میں اس کے لیے آسانیوں کا سبب بنتی ہے۔ہر زمانے میں تعلیم یافتہ حضرات کی قدر وقیمت رہی ہے اور اس کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔

اسلام نےعورت کو معاشرے میں عزت کا مقام دیا ہے اور عورتوں کی دینی ودنیاوی تعلیم کے حصول پر زور دیتا ہے جبکہ علم حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ لیکن شجاع آبا د کے علاقے میں پڑھنے لکھنے کا شوق بچی کیلئے جرم بن گیا۔ دادی، چچا اور پھوپھو نے بچی کے سر کے بال ہی کاٹ دیئے۔ 13 سالہ اقراء نجی سکول میں چھٹی کلاس کی طالب علم ہے۔

بچی کے ماموں کا کہنا ہے کہ اقراء کے والدین میں 5سال پہلےعلیحدگی ہوچکی ہے، والد نےبیٹی کو اپنے گھر لے جاکر بال کاٹے ہیں۔ اقرا نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ والد اور چچا نےسکول جانے اور پڑھنے سے روکا اور جب میں نے نہ کی تو انہوں نے سوتے ہوئے میرے سر کے بال کاٹ دیئے۔ بچی کا مزید کہنا تھا کہ والد اور چچا تعلیم سے روکتے تھے اور گھر کے کام کرواتے تھے۔ جس کے بعد میں والدہ کے پاس واپس آگئی۔