سابقہ اداکارہ ثنا خان اور مفتی انس میں طلاق؟

Sana khan divorce Anas
کیپشن: Sana khan - Mufti Anas
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف بھارتی اداکار کے آر کے نے سابقہ اداکارہ  ثنا خان اوران کے شوہر مفتی انس کی طلاق کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنی پیشگوئیوں اور متنازعہ بیانات کی وجہ سے مشہور بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اپنی پیشگوئیوں پر مبنی ٹوئٹ نمبر 35 میں یہ کہا کہ آئندہ تین برسوں میں مفتی انس اور ثنا خان کی طلاق ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ ثنا خان نے دینِ اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی اور بعدازاں   مفتی انس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نےعالم دین سے شادی کرلی

اس سےقبل کے آر کے شوبز کی مشہور جوڑی  نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی طلاق کے حوالے سے بھی پیشگوئی کر چکے ہیں، 10 جولائی 2021 کو اپنی پیشگوئی نمبر 3 میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 10 برس میں نک جونس بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو طلاق دے دیں گے۔

ایک اور ٹوئٹ میں کے آر کے  کنگنا رناوت کی شادی سے متعلق بھی پیشگوئی کرچکے ہیں۔11 جولائی 2021 کو کے آر کے نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنی پیشگوئی نمبر 6 میں کہا تھا کہ بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت  کبھی  شادی نہیں کریں گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer