اداکارہ مشال خان کی جان کو خطرہ, پوسٹ شیئر کردی

Mashal Khan threat
کیپشن: Mashal Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ وماڈل مشال خان سوشل میڈیا پر کم ہی نظرآتی ہیں، اداکارہ کے ساتھ ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، مشال خان نے اس کی تصویر بھی شیئر کی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبزانڈسٹری کی مشہور اداکارہ مشال خان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز میں اداکاری کے جوہر دکھاتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا اور یہی وجہ ہے کہ متعدد ڈراموں میں ان کو دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ سوشل میڈیا پر کم ہی متحرک ہوتی ہیں جبکہ مداحوں کو اپنے ساتھ پیش آنے والے ناخشگوار واقعہ کے بارے آگاہ کیا۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں ایک پوسٹ اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہیر حلیمہ نامی خاتون کے نام سے بنے اکاؤنٹ نے ان پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی ہے۔

خاتون صارف نے کمنٹ میں صارفین سے اداکارہ پر تیزاب پھینکنے کی مدد طلب کی اور ساتھ ہی مشال کو فحش قرار دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer