ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کے سمارٹ فون اور میک اپ کے استعمال پر پابندی عائد

smart phone use banned
کیپشن: smart phone and make up
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بناؤ سنگھار خواتین میں کافی اہمیت کا حامل ہے، اس کے بغیر خواتین خود کو ادھورا سمجھتی ہیں لیکن یمن کے علاقے حوثی ملیشیا نے صوبے صنعاء میں دلچسپ معاہدہ سامنے آیا ہے جہاں ایک گاؤں میں خواتین کو سمارٹ فون اور میک اپ کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک دستاویز شیئر کی جارہی ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ وہاں کی مقامی خواتین سمارٹ فون کا استعمال نہیں کریں گیں، صرف یہ ہی نہیں دستاویز کے مطابق اگر کوئی خاوند اپنی بیوی کو موبائل فون لاکر دے گا تو اسے ایک 2 لاکھ یمنی ریال کے ساتھ ساتھ ایک عدد گائے کا جرمانہ عائد ہوگا۔

دستاویز میں یہ بات بھی منظور کی گئی کہ شادی میں جانے والی لڑکیاں میک اپ کا استعمال نہیں کریں گیں اور انہیں بغیر کسی محرم ٹیکسی میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حوثیوں نے صنعاء صوبے اور اپنے زیر قبضہ علاقوں میں خواتین کی آزادی کو نشانہ بنانے اور اسے کچلنے کے حوالے سے اپنے ناپاک عزائم کو تیز کردیا ہے۔