ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیکٹری ایریا میں سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد کی حالت تشویشناک

Factory Area cylinder blast
کیپشن: cylinder blast
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)فیکٹری ایریا کے علاقے میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق صائم نامی شخص نے ماڈل کالونی نمبر دو میں کرایے پر کمرہ لے رکھا تھا جہاں گیس لیکج کے باعث آج دھماکہ ہوا اور کمرے میں آگ لگ گئی۔آگ لگنے سے دو خواتین بشری اور رانی سمیت عابد اور جاوید زخمی ہوگئے تھے ۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا جہاں خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،پولیس کے مطابق صبح جب آگ جلائی گئی تو کمرے میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer