ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے طیارہ حادثہ،معجزانہ طور پر زندہ بچ جانیوالا مسافر گھر پہنچ گیا

پی آئی اے طیارہ حادثہ،معجزانہ طور پر زندہ بچ جانیوالا مسافر گھر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک) بائیس مئی دو ہزار بیس کو حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے بدقسمت جہاز میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے خوش قسمت مسافر ظفر مسعود واپس لاہور پہنچ گئے ہیں۔
پی آئی اے کے بدقسمت طیارے کو حادثہ پیش آنے کے بعد جہاں پوری قوم غمزدہ ہے، وہیں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے دو مسافروں کو نئی زندگی ملنے پر خوش بھی ہے۔ انہی خوش قسمت مسافروں میں سے ایک ظفر مسعود اپنا علاج مکمل کروا کر چار ماہ بعد لاہور پہنچے تو بے حد خوش دکھائی دیے، چار ماہ بعد کراچی سے لاہور آمد پر سی ای او پی آئی اے ارشد ملک سمیت سینئر افسران سلیم شاہانی، علی اصغر زیدی، سہیل احمد، میاں عابد مشتاق، افتخار جان و دیگر نے طیارہ حادثہ کے خوش قسمت مسافر ظفر مسعود کا استقبال کیا۔
بعد ازاں سی ای او بنک آف پنجاب ظفر مسعود لاہور ایئرپورٹ سے ڈیفنس میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچے تو گھر کے تمام ملازمین کو پاس بلوا کر ان کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوائی۔ سٹی فورٹی سے اپنی گفتگو میں ظفر مسعود نے لاہور واپسی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پی آئی اے طیارہ حادثہ کے خوش قسمت مسافر ظفر مسعود نے بتایا، خوفناک سانحے میں زندہ بچ جانا اور خیریت سے گھر پہنچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں، اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer