(سٹی42) بالی ووڈ انڈسٹری کے لئے رواں سال اچھا ثابت نہیں ہورہا کیونکہ نامور سپرسٹارز اس برس انتقال کرگئے، اب ایک اور بھارتی گلوکار چل بسے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور اداکار اور موسیقار اس برس انتقال کرگئے جس کی وجہ سے انڈسٹری سے وابستہ افراد ظاہری طور پر خوشگوار دکھائی دے رہے مگر دل میں ایک خوف سا سماں گیا کیونکہ عالمگیر کورونا وباء نے نظام زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا، بھارت میں اس سے ہلاکتوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، کورونا وائرس ہی سے بھارتی نامور گلوکارایس پی بالا سبرامنیم کا انتقال ہوگیا۔
ان کے انتقال پر بالی ووڈ کے سلطان' سلمان خان' نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی بالا سر کے بارے میں سن کر میرا دل ٹوٹ گیا ہے ، آپ موسیقی کی غیر متنازع میراث کے باعث ہمیشہ زندہ رہیں گے ،آپ کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ سن کر میرا دل ٹوٹ گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی ابتدائی فلموں میں 74 سالہ گلوکارایس پی بالا سبرامنیم کے متعدد مشہور گانے موجود ہیں کو سلمان خان کی پہچان بنے، سلمان خان نے یہ بھی کہا کہ آپ نے میرے جتنے بھی گانے گائے خاص طور پر دل دیوانہ، ہیرو، پریم کے لیے آپ کا شکریہ، سر مجھے آپ سے محبت ہے۔
Bala Subramaniam sir . All the strength hope wishes from the bottom of my heart to a speedy recovery n thank u for every song u sang fr me n made special your dil dewana hero prem, Love u sir.
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) September 24, 2020
ایس پی بالاسبرامنیم جنہوں نے 16 زبانوں میں 40 ہزار سے گانے گائے اور 6 نیشنل ایوارڈ اپنے نام کیے ،وہ چنئی کے ہسپتال میں کورونا وائرس سے پیدا پیچیدگیوں کے باعث جان کی بازی ہار گئے ۔