(سٹی42)صحت مند وتوانا زندگی گزارنے کے لئے اکثر لوگ صبح پارک، جم یا ایسی سرگرمیوں کا حصہ بنتے ہیں جس سے وہ تندرست رہیں،کبھی کبھار سیرو تفرریح کے دوران ایسے واقعات بھی پیش آتے جو زندگی کو یکسر بدل کر رکھ دیتے ہیں جیسا کی ایک شہری کے ساتھ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ایسے بہت سے واقعات زندگی میں پیش آتے جن کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، زندگی میں نشیب وفراز کا چولی دامن کا ساتھ ہے، دنیاوی آسائشات اور نمودو نمائش کے لئے انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کا معیاری زندگی بہتر ہو اس کے ہاتھ کوئی خزانہ لگ جائے، ایک ایسا ہی واقعہ امریکی شہر کے ساتھ پیش آیاجس پر قسمت کی مہربان ہوگئی اور وہ کروڑوں مالیت کا مالک بنادیا۔
امریکی ریاست آرکنساس میں واقع پارک میں کریٹر آف ڈائمنڈز ہے، جہاں معمولی فیس کی ادائیگی پر سیر کے ساتھ ساتھ قیمتی پتھر بھی تلاش کیے جا سکتے ہیں۔امریکی شہری کیون کینرڈ نامی کریٹر آف ڈائمنڈز کی سیر کے لیے پہنچا تو چلتے ہوئے اس کی نظر ایک چمکتی ہوئی چیز پر پڑی،انہوں نے بے احتیاطی میں اس کو اٹھا لیا۔
بعدازاں پارک میں نصب کیمروں کی مدد سے پارک انتظامیہ نے شہری کو روک کراس کی تلاشی لی جو کہ وہاں معمول کی بات ہے،کینرڈ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے تلاشی کے دوران میرے بیگ سے وہ چمکتا شیشے کا ٹکڑا نکالا اور اس کا بغور مشاہدہ کیا تو حیرت کی انتہا نہ رہ کیونکہ عام شیشہ کا دیکھنے والا ٹکڑا ایک ہیرا تھا۔
پارک کی انتظامیہ نے کینرڈ کو خوش خبری سنائی کہ وہ ہیرے کے مالک بن گئے ہیں۔ کینرڈ کو ملنے والا ہیرا 9 اعشاریہ 7 قیراط کا ہے جو پارک کی 48 سالہ تاریخ میں دوسرا بڑا ہیرا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہناتھا کہ رواں سال اسی پارک سے اب تک 246 ہیروں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے، ایسا ہی واقعہ گزشتہ برس ایک استاد کے ساتھ پیش آیا تھا، انہیں یہاں سے 2 اعشاریہ 12 قیراط کا ہیراملاتھا۔