ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دعوے دھرے رہ گئے، پی ٹی آئی حکومت نے بھی کشکول اُٹھا لیا

دعوے دھرے رہ گئے، پی ٹی آئی حکومت نے بھی کشکول اُٹھا لیا
کیپشن: City42 - PTI, Govt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے)سابق حکومت کو کشکول کے طعنے دینے والی پی ٹی آئی حکومت نے غیرملکی قرضوں سے سیاحت کو فروغ دینے کا منصوبہ بنا لیا، عالمی بینک 70 کروڑ کا قرض صوبائی حکومت کو دے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ کیلئے 13 اکتوبر سے اکنامک گروتھ پراجیکٹ شروع کررہی ہے۔ اس پروگرام کے لیے عالمی بینک حکومت پنجاب کو 70 کروڑ روپے کا قرض دے گا جس سے لاہور اور صوبہ بھر میں ملکی اور غیر ملکی سیاح کے لیے مزید بہتریاں لائیں جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ کے تحت سیاحتی اداروں کی استعداد کار بڑھائی جائے گی، جبکہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت پنجاب بھر میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ پنجاب میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پی پی موڈ کے تحت فںڈنگ کریں۔ پروگرام کے تحت سیاحت کے لیے نئی ڈویلپمنٹ بھی کی جائے گی۔

سیاحتی اداروں کی استعداد کار بھی بڑھائی جائے گی۔ پنجاب میں 13 اکتوبر سے باقاعدہ منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔ جس کا نام اکنامک گروتھ پراجیکٹ ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer