لاہور ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ، مسافر پریشان

لاہور ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ، مسافر پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک ) طیاروں کی کمی اور ان میں پیداہونے والی متعدد فنی خرابیوں کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 33 سے زائد پروازیں متاثر رہیں،مسافروں کو  شد یدمشکلات کا سامنارہا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ فلائیٹ انکوائری کےمطابق جہازدستیاب نہ ہونےکی وجہ سےایئربلیو کی مدینہ منورہ جانے والی پرواز 476 اورمدینہ منورہ سےآنےوالی پرواز 477 منسوخ جبکہ ایئربلیو کی مسقط جانے والی پرواز450 اور مسقط سےآنےوالی پرواز451 منسوخ ہوگئیں ،  پی آئی اےکی اسلام آباد جانےوالی اضافی پروازپی کے 1656 ، شاہین ایئرکی کراچی سےآنےوالی پرواز144 اورکراچی جانےوالی پرواز145 منسوخ ہوئیں،   ایئربلیو کی شارجہ جانےوالی پرواز412 اورشارجہ سےآنےوالی پرواز413 منسوخ جبکہ شاہین ایئرلائن کی کویت جانےوالی پرواز441 اورکویت سےآنےوالی پرواز442 منسوخ ہوگئیں ۔

پی آئی اےکی کراچی سےآنےوالی پروازپی کے312 ، پی آئی اےکی ابوظہبی سےآنےوالی پروازپی کے264 ، پی آئی اے کی اسلام آباد سےآنےوالی پروازپی کے656 اور پی کے657 منسوخ ہوئیں ،  شاہین ایئرکی ابوظہبی جانے والی پرواز776 اورابوظہبی سےآنےوالی پرواز777 منسوخ ہوگئیں،  پی آئی اےکی ٹورانٹوسےآنےوالی پروازپی کے790 پندرہ منٹ پہلےپہنچی،  ایئربلیوکی کراچی جانےوالی پرواز405 سوا6 گھنٹےلیٹ روانہ اور کراچی سے آنےوالی پرواز404 سات گھنٹےلیٹ پہنچی جبکہ ایئربلیو کی ریاض جانےوالی پرواز474 ایک گھنٹہ لیٹ روانہ اورآنےوالی پرواز475 دو گھنٹے لیٹ آئی ۔

 کویتی جزیرہ ایئرکی کویت جانےوالی پرواز651 تیس منٹ لیٹ، سعودی ناس ایئر کی دمام جانےوالی پرواز 884 ساڑھے4 گھنٹےلیٹ ، ایئربلیو کی دبئی جانے والی پرواز410 پینتیس منٹ لیٹ اور پی آئی اےکی دبئی جانےوالی پرواز پی کے203 تیس منٹ لیٹ روانہ ہوئی ۔ علاوہ ازیں ترکش ایئرکی استنبول سےآنےوالی پرواز714 پندرہ منٹ لیٹ پہنچی ،  پی آئی اےکی اسلام آباد سےآنےوالی اضافی پروازپی کے8386 ایک گھنٹہ لیٹ پہنچی ،  سعودی ایئرلائن کی جدہ سےآنےوالی حج پرواز734 تیس منٹ لیٹ ، پی آئی اےکی بارسلونا سےآنےوالی پروازپی کے734 پچاس منٹ لیٹ پہنچی ، پروازوں کی منسوخی اورتاخیر سےہزاروں مسافروں کومشکلات اورپریشانی کاسامناکرناپڑا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer