ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا: کرین گر نے سے2 افراد ہلاک  

امریکا: کرین گر نے سے2 افراد ہلاک  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکہ میں کرین گرنے سے موقع پر موجود دو سب کنٹریکٹر ہلاک ہوگئے۔

 حکام کے مطابق کرین گرنے کا واقعہ ریاست میساچوسیٹس کے شہر بوسٹن کے قریب مرینا ڈاک پر جمعے کے روز دوپہر 3 بجے پیش آیا جس میں دو سب کانٹریکٹر ہلاک ہوگئے۔

 مقامی ذرائع کے مطابق ایک شخص میساچوسیٹس جنرل ہاسپٹل میں جان کی بازی ہارا جبکہ موقع پر موجود مزدور کرین کے نیچے دبے شخص کی لاش نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔

 عملہ پرانے ہوجانے والی اس مشین کے پرزوں کو علیحدہ کر رہا تھا جب یہ کرین منہدم ہوئی، اس کی اونچائی کرین 4 سے 5 منزلہ عمارت کے برابر تھی۔