ترازو کے پلڑے برابر ہونے سے ہی پاکستان بحرانوں سے نکلے گا،شہبازشریف

ترازو کے پلڑے برابر ہونے سے ہی پاکستان بحرانوں سے نکلے گا،شہبازشریف
کیپشن: Shahbaz Sharif, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ترازو کے پلڑے برابر ہونے سے ہی پاکستان بحرانوں سے نکلے گا۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شہبازشریف کا کہناتھا کہ اللہ تعالیٰ کیلئے تمام تعریف ہے جو ظلم مٹاتا، سچائی کو عیاں کرتا اور مظلوموں کی دستگیری فرماتا ہے، العزیزیہ اور ایون فیلڈ مقدمات میں ناحق سزاؤں کے خلاف قائد نواز شریف کی اپیلوں کی بحالی ناانصافی کے سیاہ دور میں نظام عدل پر لگنے والے دھبے کو دھونے کی طرف ایک قدم ہے۔

 سابق وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ حالات و واقعات اور ناقابل تردید شواہد ثابت کر چکے ہیں کہ کیسے پاناما سے اقامہ اور بیٹے سے تنخواہ کیوں نہ لی، کے تصور پر بلیک لا ڈکشنری کی تشریح سزا بنا دی گئی۔

صدر ن لیگ کا کہناتھا کہ میں قائد نواز شریف، ان سے محبت کرنے والے عوام اور کارکنوں کو مبارک دیتا ہوں،ان شااللہ فتح انصاف کی ہوگی، ترازو کے پلڑے برابر ہونے سے ہی پاکستان بحرانوں سے نکلے گا۔