افغان پناہ گزینوں کی منتقلی کا معاملہ ، پہلی فلائٹ برطانیہ روانہ

افغان پناہ گزینوں کی منتقلی کا معاملہ ، پہلی فلائٹ برطانیہ روانہ
کیپشن: فلائٹ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )پاکستان سے ایک خاص کیٹیگری کے افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کے معاملےپر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے 132 سے زائد افغان پناہ گزینوں کو لیکر پہلی خصوصی چارٹرڈ پرواز برطانیہ روانہ ہو گئی ہے ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانوی ہائی کمیشن کے عملے کی نگرانی میں خاص کیٹیگری کے افغان پناہ گزین روانہ ہوئے،اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ جانیوالے ایک خاص کیٹیگری کے افغان پناہ گزینوں کے سفری دستاویز سمیت تمام پروسیجر مکمل کیا گیا،ایئرپورٹ پر ایف آئی اے ایمیگریشن کا الگ سے کاونٹرقائم کیا گیا تھا،پہلی پرواز میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے ائیربس 330 ساختہ طیارے استعمال کئے جارہے ہیں،پاکستان سے منتقل ہونے والے افغانیوں کی مکمل تعداد ڈھائی سے تین ہزار کے درمیان ہے ،پاکستان سے افغان شہریوں کے انخلاء کے لیے 12پروازیں آپریٹ ہوں گی،خصوصی پروازیں دسمبر کے وسط/ اختتام تک آپریٹ ہونگی ،گزشتہ روز برطانوی ہائی کمشنر کے وفد نے سول ایوی ایشن حکام سے ملاقات کی تھی ،ملاقات میں برطانوی حکام کی جانب سے افغانیوں کی برطانیہ منتقلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیاتھا۔