کوئٹہ; ایس پی پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، دو افغان باشندے گرفتار

کوئٹہ; ایس پی پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، دو افغان باشندے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسیٰ ترین: کوئٹہ میں ایس پی پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو افغان باشندے گرفتار کرلیے۔ 

کوئٹہ کے علاقے نوحصار میں ایس پی پولیس  کیپٹن (ر) آصف خان اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران  دو افغان باشندے گرفتار کرلیے۔ گرفتار افراد سے  کمپیوٹر اور حساس دستاویزات برآمد ہوئے۔ ملزمان  پاکستانی شناختی کارڈ ، مہاجر کارڈ اور حساس اداروں کے  جعلی کارڈ بنانے میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی، دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں۔