(اشرف خان) امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری، کاروباری دن کے آج چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 279 روپے 95 پیسے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 88 پیسے پیسے کا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج چوتھے روز کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 100 انڈیکس 161 پوائنٹس کے اضافے سے 51 ہزار 339 پر آگیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 51 ہزار 435 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز کی خریداری کا رضوان دیکھا جارہا ہے۔