ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی، ملزمان گرفتار

 سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی، ملزمان گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کےعلاقے کلفٹن میں بچی سے زیادتی کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے ایک ملزم کو کراچی اور دوسرے کو ٹنڈوالہ یار سے گرفتار کیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے بھی ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔پولیس کےمطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے گاڑی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے مدد لی گئی ہے، ملزمان کی گاڑی کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا میڈیکل کرانے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 سالہ بچی کو دو روز پہلے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، بچی کا خاندان سیلاب کے باعث سندھ کے ضلع شکارپور سے کراچی آیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer