سپریم کورٹ بار الیکشن میں3 روز باقی، انتخابی مہم عروج پر

 سپریم کورٹ بار الیکشن میں3 روز باقی، انتخابی مہم عروج پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صرف 3روز باقی رہ گئے، 31اکتوبر کو ہونیوالے سالانہ انتخابات کیلئے انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی،تین اہم عہدوں کیلئےچھ امیدواروں میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پنجاب میں وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل چودھری شاہ نواز اسماعیل گجر  کوالیکشن کا پرائزنڈنگ افسر مقرر کیاگیا ہے، وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل کی نگرانی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پولنگ ہوگی ،  الیکشن میں لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد سمیت ملک بھر کے 3 ہزار162  وکلاء ووٹ کاسٹ کریں گے، سپریم کورٹ بار کے ووٹرز کی سب سے زیادہ تعداد لاہور میں ہے۔

 لاہور کے 1 ہزار 299 ووٹرز امیدواروں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے، اس وجہ سے تمام امیدواروں نے کامیابی کیلئےلاہورمیں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، تین اہم عہدوں کیلئے چھ امیدواروں میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔

صدر سپریم کورٹ بار کےعہدے کیلئے شعیب شاہین اور سید قلب حسن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا، پنجاب سے نائب صدرکے عہدے کیلئے غلام مرتضیٰ چودھری اور ایم یونس خان نول، سیکرٹری کے عہدے کیلئے شمیم الرحمان ملک اوراحمد شہزاد فاروق رانا کے درمیان مقابلہ ہوگا، پنجاب سے ایگزیکٹو عہدےکیلئے 7 امیدوارالیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer