ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کا نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ

ایف بی آر کا نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: ایف بی آر نے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کردیا، نان فائلرز کے نام کوئی گاڑی رجسٹرڈ ہوگی نہ پراپرٹی، نان فائلرز کی گاڑیاں اور پراپرٹی رجسٹرڈ کرنے والے افسران، ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ اور موٹرساز کمپنیوں کو تین سے پانچ فیصد تک جرمانے ادا کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق صرف نان فائلرز ہی نہیں بلکہ گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کا ساتھ دینے والے افسران کو بھی جرمانہ ادا کرنا ہوگا، ایف بی آر نے سب رجسٹرارز کو نان فائلرز کی پراپرٹی رجسٹرڈ کرنے سے روک دیا ہے، ایف بی آر نے محکمہ ایکسائز کو نان فائلرز کی گاڑیاں رجسٹرڈ کرنے سے بھی منع کردیا ہے۔ نان فائلر کی پراپرٹی کی رجسٹریشن کرنے والے افسران اور ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ کو تین فیصد جرمانہ ہوگا، نان فائلر کی گاڑی رجسٹرڈ کرنے والے ایکسائز افسران کو تین جب کہ گاڑی بک کرنے والی موٹرساز کمپنیوں کو گاڑی کی مالیت کا پانچ فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

ایف بی آر نے کمشنر اور سیکرٹری ایکسائز کو نان فائلرز کے نام پراپرٹی اور گاڑی کی رجسٹریشن روکنے کے لیے ٹیکس قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ ایف بی آر نے خط میں لکھا ہے کہ نان فائلرز کی پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی رجسٹرڈ نہ کی جائے، نان فائلرصرف 200 سی سی تک گاڑی رجسٹرڈ کروانے کا اہل ہے، ایف بی آر نے افسران کے ساتھ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی انتظامیہ اور موٹر ساز کمپنیوں کو بھی آگاہ کردیا ہے۔