(زاہد چودھری) شہر لاہور میں ڈینگی وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا، چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر ارشاد کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کے مریض میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ چونگی امرسدھو کے رہائشی 36 سالہ ڈاکٹر ارشاد چلڈرن ہسپتال میں تعینات ہیں، ان کو بخار کی وجہ سے سروسز ہسپتال لایا گیا، جہاں کلینیکل ٹیسٹوں کے ذریعے ان کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
اس ڈینگی کیس کے سامنے آنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہر لاہور میں ابھی بھی ڈینگی کا خطرہ موجود ہے۔