ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کی ترسیل بہتر بنانے کے لئے لیسکو کا اہم فیصلہ

 بجلی کی ترسیل بہتر بنانے کے لئے لیسکو کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہدسپرا:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سموگ اور دھند کے موسم میں بجلی کے نظام کی حفاظت کے لیے جدید فوگ ٹائپ ڈیسک انسولیٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ کے مطابق انسولیٹرز کی خریداری کا مقصد ہوا میں نمی اور گرد و غبار کے باعث ہونے والے بریک ڈاؤن سے سسٹم کو محفوظ بنانا ہے۔ فوگ ٹائپ ڈیسک انسولیٹرز ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم میں ٹرپنگ کے واقعات میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ نئے انسولیٹرز کی بلا تعطل تنصیب سے سسٹم کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور دھند یا سموگ کے دوران بجلی کی ترسیل متاثر نہیں ہوگی۔