ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی حکومت کا کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ  

برطانوی حکومت کا کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:برطانوی حکومت نے کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق آئندہ برس اپریل سے ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 برس سے زائد عمر کے ورکرز کی تنخواہ 4.1 فیصد اضافے کے ساتھ 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہوجائے گی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 18 سے 20 برس کی عمر والے ورکرز کی تنخواہ 8.5 فیصد اضافے کےساتھ 10.85 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہوجائے گی۔

دوسری جانب 16 اور 17 برس کے نوجوانوں کی تنخواہ 6 فیصد اضافے کے ساتھ 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہوجائے گی۔