ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز  کا پنجابی زبان کو تعلیم، ثقافت اور عوامی زندگی میں مرکزی مقام دلانےکا حکم

Punjabi Language, Punjabi Culture, Maryam Nawaz Sharif, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجابی زبان کو تعلیم،ثقافت اور عوامی زندگی میں مرکزی مقام دلوانے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم  آج لاہور میں ایک اہم پالیسی ساز اجلاس میں دیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ماحولیات، جنگلات، وائلڈ لائف، فشریز، ٹورازم، آرکیالوجی، اسپورٹس اور لیبر کے شعبوں کی جانچ پڑتال کی گئی  اور دیگر اہم امور پر غور کیا گیا۔ 

وزیر اعلیٰ  مریم نواز نے  پنجابی زبان کو تعلیم، ثقافت اور عوامی زندگی میں مرکزی مقام دلانے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا ۔ مریم نواز نے کھیلوں اور نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کیلئے ہر ماہ صوبے کی سطح کے  چیمپئن شپ ایونٹس کرانے کا حکم بھی دیا ہے ۔

وزیر اعلی ٰ نے ہدایت کی کہ جھنگ اور کمالیہ میں 20 ہزار مزدوروں کیلئے 3 مرلہ پلاٹ سکیم تیار کی جائے اور ریلوے ٹریک کے اطراف، سڑکوں اور نہروں کے اطراف شجرکاری کی جائے۔ 

 وزیراعلیٰ نے سرکاری سکولوں کے میدانوں کو شام کے وقت عوام کیلئے کھولنے کا بھی حکم جاری کر دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نے پنجاب کے گرلز کالجوں کو 44بسیں جلد دینے  کی سختی سے ہدایت کی۔

انہوں نے جنگلات کو آگ سے بجانے کیلئے الارمنگ سسٹم بھی نصب کرنے کی ہدایت کی ۔

اجلاس میں  تعلیمی بورڈز کے چیئرمین، سیکرٹری اور کنٹرولروں کے تقرر کے طریقہ کار کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔