ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میں صرف ایک جگہ فیل ہوا، عمران خان

Imran Khan speaks to people In Rawalpindi
کیپشن: IMRAN KHAN
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں صرف ایک جگہ فیل ہوا کہ طاقتور کو قانون کے نیچے نہیں لا سکا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان راولپنڈی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اب ہم نے پارلیمانی نظام کا حصہ نہ رہنے اور اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی تاریخ کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ سے بات کی ہے اور اب پارلیمانی کمیٹی سے بات کر رہا ہوں، اسلام آباد جاکر توڑ پھوڑ کرنےسے بہتر ہے کہ اس نظام سے باہر نکلیں، فیصلہ کریں گے کس دن ہم ساری اسمبلیوں سے باہر نکلیں۔

چیئرمین نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں صرف ایک جگہ فیل ہوا کہ طاقتور کو قانون کے نیچے نہیں لا سکا، اس کی وجہ یہ تھی کہ نیب میرے کنٹرول میں نہیں تھا، پاکستان آج ایک فیصلہ کن دوراہے پر کھڑا ہے۔میں آج یہاں الیکشن کروانے کیلئے پریشر ڈالنے آیا تھا، میری پوری کوشش رہی کہ ملک میں کسی قسم کا انتشار پیدا نہ کروں، اگر توڑ پھوڑ شروع ہوئی تو سب کے ہاتھ سے گیم نکل جائے گا، فیصلہ کیا ہے کہ دھرنے کیلئے اسلام آباد نہیں جا رہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اس ٹانگ کے ساتھ سفر کرنا مشکل تھا  ، میں نے موت قریب سے دیکھی، جب گولیاں لگنے سے گر رہا تھا تو میرے سر کے اوپر سے گولیاں گزریں۔ تین مجرموں نے مجھے مل کر قتل کرنے کی سازش کی جو آج بھی بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کو آج پیغام دینا چاہتا ہوں، اپنے ایمان کو مضبوط کریں، اگر صحیح معنوں میں زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو موت کا ڈر نکال دیں، کتنے ہی وزیر اعظم آئے اور گئے لیکن اس طرح کسی کیلئے قوم باہر نہیں نکلی،طاقت میں بیٹھے ہوئے لوگ اپنے نیچے تنخواہ داروں سے غلط کام کرواتے ہیں۔ یاد رکھیں رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے، بندوں کے ہاتھوں میں نہیں۔ آزاد انسان ہی بڑے کام کر سکتے ہیں، آزاد ملک اوپر پرواز کرتے ہیں غلام ممالک کی کبھی پرواز نہیں ہوتی۔
چیئرمین نے کہا کہ مجھے موت کی فکر نہیں تھی،مجھے  ٹانگ نے مشکلات میں ڈال دیا تھا، آج میں صرف اس لئے آیا ہوں کہ میرے پاکستانیوں آج آپ فیصلہ کن وقت پر کھڑے ہو، آج پوری قوم کے سامنے دو راستے ہیں۔سب  اللہ سےدعا مانگتے ہیں کہ اے اللہ ہمیں اس راستے پر لگا جس پر نعمتیں ہوں۔ آج ایک طرف نعمتوں اور ایک طرف ذلت کا راستہ ہے،مولانا رومی کا کہنا تھا کہ جب اللہ نے پر دیئے ہیں تو کیوں چیونٹیوں کی طرح زمین پر رینگ رہے ہو۔

عمران خان نے کہا کہ انصاف جانوروں کے معاشرے میں نہیں  انسانوں کے معاشرے میں ہوتا ہے، کبھی کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا جس میں انصاف نہ ہو لیکن ہمارے ملک میں کبھی بھی قانون کی حکمرانی نہیں آئی،  قوم اگر اس رویے کو تسلیم کرتی ہے تو بھیڑ بکریوں اور ان میں کوئی تفریق نہیں ہے۔
چیئرمین نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے کہ نبی کی سنت پر چلو۔علامہ اقبال نے یہ تصور دیا کہ ملک مدینہ کے اصولوں پر کھڑا ہو، یاد رہے کہ جب مدینہ کہ ریاست بنی تو قانون کی حکمرانی اس معاشرے کی بنیاد تھی،ریاست مدینہ میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر