انٹر پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

انٹر پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ڈھائی ماہ کے بعد انٹر سائنس پری میڈیکل سال دوم کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

انٹر سائنس پری میڈیکل پارٹII کے نتائج کے مطابق آدم جی سائنس کالج کے افنان عابد نے 1100 نمبروں میں سے 1040 نمبر لے کر پہلی حاصل کی۔ جبکہ بحریہ کالج مولوی تمیز الدین خان روڈ کی عائشہ جمیل اور میٹرو پولیس انٹرمیڈیٹ کالج فار گرلز کی مہوش سرور نے مشترکہ طور پر 1035 نمبر لے کر دوسری اور آدم جی سائنس کالج کے ہمایوں احمد اور بحریہ کالج کارساز کی حریم اعجاز نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

انٹر پری میڈیکل کے امتحانات میں 24608 نے رجسٹریشن کرائی، 24115 نے شرکت کی، جس میں سے 14193 کامیاب ہوئے اور نتائج کا تناسب 58.77 فیصد رہا۔ 

2684 امیدوار اے ون گریڈ میں کامیاب ہوئے اے گریڈ میں 3037 امیدوار، بی گریڈ میں 3296 ، سی گریڈ میں 3364 ، ڈی گریڈ میں 1744اور ای گریڈ میں 68 امیدوار کامیاب ہوئے۔