دھواں چھوڑنے والی گاڑی مالکان کی شامت آ گئی

Action against unfit vehicles
کیپشن: Smoke
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی انسداد سموگ کے حوالے سے کاروائیاں جاری ہیں ،سیکرٹری آرٹی اے/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ لاہور اعجاز جوئیہ نے سگیاں کے علاقے میں کاروائیاں کرتے ہوئے دھواں چھوڑنے والی متعدد گاڑیاں ضبط کرلیں۔
ضلعی انتظامیہ کے افسران فضا کو آلودہ کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کاروایئاں کررہے ہیں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز جوئیہ نے سگیاں کے علاقے میں گاڑیاں کا معائنہ کیا اور فضا آلودہ کرنے والی 16 گاڑیوں کو ضبط کر کے 95 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا.

گزشتہ چار روز میں مجموعی طور پر 53 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا اور 02 لاکھ 95 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں. سیکرٹری آرٹی اے/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اعجاز جوئیہ نے کہا کہ فضا میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے اور یہ تمام تر اقدامات انسداد سموگ کی روک تھام اور ائیر کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے کیے جارہے ہیں ۔