ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اچانک سستا؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Reasons for fall in price of crude oil, live crude oil price today
کیپشن: Oil Prices Decreased
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، امریکی خام تیل چار اشاریہ چھ سات ڈالر سستا ہوکر چوہتر ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا،امریکی خام تیل73.78ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوگئی ،یورپ میں کورنا کی نئی قسم آنے پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے لگی،جولائی کے بعد ایک دن میں خام تیل میں سب سے زیادہ کمی ہوچکی ہے،یورپ میں کویڈ کے نئی قمسم نے سرمایہ کاروں کو محتاط کردیا ہے۔
ایک دن میں امریکی خام تیل 6.05 فیصد سستا ہوگیا، امریکی خام تیل 4.67 ڈالر سستا ہوکر 74 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا،امریکی خام تیل 73.78 ڈالر فی بیرل تک گرگیا، بینچ مارک لندن برینٹ آئل 4.44 فیصد سستا ہوگیا،بینچ مارک لندن برینٹ آئل 3.60 ڈالر سستاہوکر 78.60 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق 26 اکتوبر 2021 کو بینچ مارک لندن برینٹ 86.40 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیا گیا تھا،خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی سے پاکستان پر درآمدی بل میں کمی ہوگی،خام تیل مسلسل 80 ڈالر سے نیچے رہا تب ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کمی کا امکان ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer