ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے تین ارب ڈالرز مالیاتی پیکج کے حوالے سے تمام قانونی معاملات طے ہوگئے ہیں۔ انہوں نےاپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردی تین ارب ڈالر اس ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے تین ارب ڈالرز مالیاتی پیکج کے حوالے سے تمام قانونی معاملات طے ہوگئے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سعودی عرب کی جانب سے اعلان کردی تین ارب ڈالر اس ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسیشن ایشن نے ہڑتال ختم کر دی ہے۔فواد چودھری نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تین اچھی خبریں 1) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسیشن ایشن نے ہڑتال ختم کر دی 2) سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کر دیا 3) سعودی عرب سے تین ارب ڈالر کی ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے ہوگئے اور یہ ڈالر اس ہفتے پاکستان کو مل جائینگے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 25, 2021
واضح رہے گزشتہ مہینے وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد سعودی عرب نے پاکستان کے لیے ایک معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا۔ اعلان کے مطابق سعودی ترقیاتی فنڈ غیر ملکی کرنسی کے محفوظ اثاثوں میں سپورٹ اور کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر جمع کرائے گا۔
سعودی ترقیاتی فنڈ نے 26 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ ’شاہی ہدایت پر فنڈ سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر جمع کرائے جائیں گے تاکہ غیر ملکی کرنسی کے محفوظ اثاثوں اور کورونا وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں پاکستانی حکومت درپیش مسائل کا سامنا کرسکے۔‘
سعودی ترقیاتی فنڈ کا کہنا تھا کہ ’شاہی ہدایت کے مطابق پاکستان کو تیل کے کاروبار کی مد میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کا فنڈ بھی ایک سال کے دوران فراہم کیا جائے گا- سعودی ترقیاتی فنڈ نے کہا تھا کہ ’یہ شاہی ہدایات برادر ملک پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں سعودی عرب کے موقف کا پختہ ثبوت ہے- مملکت ہمیشہ کی طرح اب بھی پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے اقدامات کررہی ہے‘۔