ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے مزید 7 افراد جان کی بازی ہارگئے

covid 19 cases in hospital
کیپشن: covid 19 cases in hospital
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاکستان میں کورونا سے مزید 7 افراد انتقال کر گئے۔ایک دن میں 252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ سات ایک ریکارڈ کیا گیا۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھرمیں کوروناسےمزید7افرادانتقال کرگئے، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 176  کورونا ٹیسٹ کیےگئے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں  میں 252 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.71فیصد رہی جبکہ  مختلف اسپتالوں میں 958 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔