سندھ لوکل گورمنٹ ترمیمی بل 2021تیار

sindh local government act 2021
کیپشن: sindh local government act 2021
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : سندھ لوکل گورمنٹ ترمیمی بل 2021تیار۔آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔تمام حکومتی ارکان کوشرکت یقینی بنانے کی ہدایت ،بل کے تحت بلدیاتی اداروں کومزید بااختیار بنایا جائے گا۔

سندھ میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق قانون آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ مجوزہ قانون کے مطابق کچرا اٹھانے اور واٹر اینڈ سیوریج کا نظام میئر کے ماتحت ہوگا۔ کراچی میں ٹاؤن سسٹم بحال کیے جانے کی بھی تجویز شامل ہے۔ نئے بلدیاتی نظام سے متعلق قانون میں لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد اور میرپورخاص میں میئر کا انتخاب ہوگا۔ حلقہ بندیوں کے لئے یوسی کی آبادی 72 ہزار تک کرنے کی تجویز ہے۔