نوجوان سے دھوکہ ہوگیا

 نوجوان سے دھوکہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وہاڑی کے نواحی علاقے کرم پور میں 20 سالہ لڑکی دکھا کر 22 سالہ دولہے کی شادی 60 سالہ خاتون سے دھوکے سے کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپنوں کی رانی دکھا کرعمررسیدہ خاتون سے شادی کرادی گئی، وہاڑی میں 22 سال کے نوجوان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، 20 سال کی لڑکی دکھاکر 60 سالہ خاتون سے شادی کرادی گئی ۔دولہےکے والد کا کہنا ہے کہ منگنی کے وقت میرےبیٹےکیلئے20 سال کی لڑکی دکھائی گئی، رخصتی کے وقت دلہن کو نہیں دکھایا گیا۔

دولہا شاہدکا کہنا ہے کے اس کے ساتھ فراڈ کیا گیا،نہ نکاح درج کیا گیا اور نہ ہی رخصتی کے وقت لڑکی دکھائی گئی، میرے والد نے شادی کا جھانسہ دینے والوں کو 70 ہزار روپے بھی ادا کئے۔ دولہا نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ60 سالہ خاتون کے ساتھ شادی ہونے پر میری زندگی خراب ہوگئی ہے۔دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دلہن نصرت مائی مبینہ فراڈ گینگ کا حصہ ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer