حکومت نے آٹھ لاء افسران کو فارغ کر دیا

حکومت نے آٹھ لاء افسران کو فارغ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف ) اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدوں پر فائز آٹھ لاء افسران فارغ ہوگئے ، سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ان لاء افسروں کو چھ ماہ کے لئے تعینات کیا تھا ۔

تفصیلات  کے مطابق اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدوں پر فائز آٹھ لاء افسران کو فارغ کردیا گیا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 26 مئی 2018 کو آٹھ لاء افسروں کو چھ ماہ کے لئے تعینات کیا اور چھ ماہ گزرنے کے باعث ان کےعہدے کی مدت ختم ہوگئی ، موجودہ حکومت کے توسیع نہ دینے کے باعث آٹھوں لاء افسران عہدوں پر برقرار نہیں رہے، اس کے علاوہ دومزید اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب توسیع نہ ملنے کے باعث کل اپنے عہدوں سے فارغ ہوجائیں گے ۔

فارغ ہونے والے اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب 5 لاکھ  36ہزارتنخواہ لےرہےتھے،  علاوہ ازیں فارغ ہونے والے لاء افسر ان تعیناتی بارے نیا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک کسی عدالت میں پیش نہیں ہوسکیں گے ، ان افسران میں اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل میں بریسٹر اسجد سعید،  عامر ثناء اللہ ، محمد طارق محمود بٹ، احمد حسن رضا رانا ، محمد طارق ندیم ، بریسٹر بشریٰ ثاقب ، آصف افضل سمیت دیگر شامل ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer