سٹی 42: عید الاضحی کو کچھ گھنٹے باقی ہیں ۔شاہ پور کانجراں منڈی میں بیل کے ریٹ گر گئے
چار لاکھ کا بیل ڈھائی لاکھ میں فروخت ہورہا ہے ۔ منڈی میں بیل زیادہ خریدار کم بیوپاری کم قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ۔ بیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوگئی ۔ چار لاکھ کا فروخت ہونے والا بیل ڈھائی لاکھ تک پہنچ گیا۔
براہمن سمیت دیگر نسلوں کے بیل کی قیمتوں میں لاکھ سے ڈیرھ لاکھ روپے تک قیمت میں کمی ہوئی ۔ خریداروں کا منڈی میں شدید رش ہے ۔ بیل کی قیمتوں میں کمی سے بکروں کی فروخت کم ہوگئی۔
بکروں کے بیوپاری پریشان ہوگئے بیوپاری کہہ رہے ہیں کہ منڈی میں قیمتیں گرنے سے بکروں کی ڈیمانڈ کم ہورہی ہے۔
لاکھ سے ڈیرھ لاکھ قیمت گرنے سے شہری بیل کو ترجیح دے رہے ہیں ۔